وادی کشمیر میں سماجی رابطوں کی 22 ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر گذشتہ ایک ماہ سے عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے ایک اہلکار نے پابندی ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا
کہ سماجی رابطوں کی تمام ویب
سائٹس اور ایپلی کیشنز تک صارفین کی رسائی
گذشتہ رات بحال کروائی گئی۔مختلف مواصلاتی کمپنیوں کے انٹرنیٹ صارفین نے بتایا کہ ان کی سماجی رابطوں
کی ویب سائٹس اور وٹس ایپ ایپلی کیشن تک رسائی گذشتہ رات قریب نو بجے بحال
کی گئی۔